گوادر سٹیڈیم سے خوبصورت سٹیڈیم کہیں نہیں دیکھا: برطانوی ہائی کمشنر

05:30 PM, 19 Feb, 2021

گوادر:  دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلا گیا جسے پہلی بار لائیو دکھایا گیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے گوادر کرکٹ گراونڈ میں افتتاحی میچ میں پہلا ٹاس کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے کرکٹ میچ کوہ پیما محمد علی سرپارہ کے نام کر دیا ہے۔
سیاسی، سماجی اور شوبز ستاروں کے درمیان پہلا دوستانہ میچ کا انعقاد کیا گیا ۔معاون خصوصی زلفی بخاری، برطانوی ہائی کمشنر اور معروف کمینٹیٹر فخر عالم سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی ۔۔۔ میچ سے قبل محمد علی سدپارہ کیلئے خصوصی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا۔
معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ گوادر اسٹیڈیم کا پہلا میچ پاکستان کے بیٹے محمد علی سدپارہ کے نام کر رہے ہیں۔ کے ٹو سے گوادر تک پاکستان کی یہی خوبصورتی ہے، سانحات بھی ہمیں متحد کر دیتے ہیں۔۔ دنیا کی خوبصورت ترین کرکٹ پچ پر کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا کہ گوادر کرکٹ اسٹڈیم پوری دنیا میں خوبصورت ہے ،دنیا اس گراونڈ کو پہلی دفعہ براہ راست دیکھ رہی ہے۔۔وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ایسے ایونٹ کے انعقاد سے عوام کو گوادر کی خوبصورتی کا علم ہوگا۔ کھیل میں ان فٹ ہوں 25 سال پہلے فٹ تھا، کرکٹ ایک واحد کھیل ہے جس میں کپتان کا رول گراونڈ میں ہوتا ہے۔

مزیدخبریں