میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

02:51 PM, 19 Feb, 2021

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ،اور جمہوریت کی بحالی کے لیے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس فوجی بغاوت کے بعد میانمار میں  مختلف شہر وں میں ہزاروں  افراد کی  جانب سے ریلیاں، مارچ اور مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ 'آمریت نامنظور کے بینرز' اٹھائے مظاہرین  کا مطالبہ ہے کہ فوج فوری طور پر اقتدار چھوڑ دے ۔

گزشتہ روز  میانمار کی فوج نے  ملک میں جلد الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا ۔لیکن انتخابات کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔میانمار کی فوج  نے  یکم فروری کو اقتدار پر قبضہ کرکے سیاسی رہنماؤں کو نذر بند کردیا تھا۔

مزیدخبریں