کراچی: پی ایس ایل سیزن 5 کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم میں رونمائی کردی گئی ،ٹرافی کی رونمائی لیجنڈری سکوائش پلیئرجہانگیر خان نے کی ۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے علاوہ تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی ۔
ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیار کی ہے ،ٹرافی کے اوپر نصب چانداور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فائیو کا افتتاحی میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔