ممبئی : رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی وڈ کی مشہور فلمی جوڑی ہیں، دونوں سٹارز اکثر اپنی دوستی اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔
آج کل کوئی عالیہ اور رنبیر کی شادی کے مقام کا ذکر کر رہا ہے تو کوئی رواں برس دسمبر میں ان کی شادی کی تاریخ دے رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی شادی کے حوالے سے خبروں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز صحافیوں نے جب رنبیر کپور سے شادی کے متعلق سوال کیا تو عالیہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ کیا بتاﺅں اڑتی اڑتی خبر ہے اور وہ اڑتی ہی رہے گی۔