پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے، ماہرہ خان

12:35 PM, 19 Feb, 2020

اسلام آباد : اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔

گزشتہ روز افغان مہاجرین سے متعلق 3 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے دوران فیسنگ فیوچرکے نام سے پینل مکالمے میں اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر برائے مہاجرین اور فلم اسٹار ماہرہ خان نے بھی شرکت کی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے پشاوراورکراچی میں افغان مہاجرین کو قریب سے دیکھا ہے، انہیں ہزار سہولتیں فراہم کرنے کے باوجود اپنے گھراورملک کی یاد ضرورستاتی ہے، اپنا ملک اوراپنا گھراپنا ہی ہوتا ہے اورپناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گزارنا انتہائی اجیرن ہوتا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 برس سے افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مہاجرین سے خیرسگالی کا رویہ اختیارکرنا چاہیے۔

مزیدخبریں