پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم

پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم
کیپشن: گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کے لیے فی الحال ووٹنگ نہیں ہو گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے بلیک لسٹ ہونے کے تمام خدشات ختم ہو گئے۔ رکن ملکوں نے پاکستان کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا۔ پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچنے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل ہے۔ پاکستان کو ترکی، چین، ملائیشیا، سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا، امریکا، فرانس، جاپان، سعودی عرب اور برطانیہ کی حمایت مل گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ دو سال میں ختم ہوتی ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کے لیے فی الحال ووٹنگ نہیں ہو گی۔ پاکستان کو 27 اہداف پر اکتوبر 2020 تک عمل درآمد کرنا ہے۔ 27 میں سے 14 اہداف پر پاکستان نے واضح پیش رفت کی اور پاکستان نے ڈالر کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مناسب قانونی سازی کی۔