ویسٹ انڈین باؤلر اوشان تھامس ٹریفک حادثے کا شکار،شدید زخمی

12:14 PM, 19 Feb, 2020


جمیکا : ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئے، اوشان تھامس  کی گاڑی جمیکا کی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی، کرکٹر کو شدید چوٹیں آئیں، انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف ویسٹ انڈین فاسٹ بائولر اوشان تھامس  کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اوشان تھامس کی گاڑی کو ویسٹ انڈیز کی ایک شاہراہ پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اوشان تھامس  کو حادثہ پیش آنے کے حوالے سے آئی سی سی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کی گئی ہے:بتایا گیا ہے کہ اوشان تھامس  کی گاڑی کو جمیکا کی ایک شاہراہ پر حادثہ پیش آیا، ان کی گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔

اس حادثے میں اوشان تھامس  شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں جب جائے وقوعہ پر پہنچیں تو اوشان تھامس  گاڑی کے اندر زخمی حالت میں بے ہوش پڑے تھے، جس کے بعد انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر کی حالت زیادہ خطرناک نہیں ہے جبکہ ان کا علاج بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں