ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق

11:31 AM, 19 Feb, 2020

بہاولنگر: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی، بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچہ عابد علی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بہاولنگر کے نواحی گاﺅں 137 میں گیارہ سالہ عابد علی اور 16 سالہ لڑکا نعیم پسٹل سے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہے تھے کہ فائر ہوگیا جس سے عابد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانی فقیروالی نے ملزم نعیم کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی سیالکوٹ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کم عمر نوجوان عمار حیدر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا اور اپنے دودوستوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

مزیدخبریں