بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید136 افراد ہلاک ہو گئے ، وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہزار 4 ہو گئی۔ جبکہ 1749 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے مزید 136افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد 2004 ہو گئی۔ 1749 نئے مریضوں کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار 185 تک پہنچ گئی ، متاثرہ افراد میں پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔
جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز سے 3000 سے زائد مریضوں کو طبی قید سے آزاد کر دیا گیا۔ بحری جہاز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 542 ہو گئی، چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیمار ہیں۔