لاہور: انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ لاہور میں شاہی قلعہ کی سیر سے لطف اندوز ہوا۔ تاریخی بادشاہی مسجد بھی دیکھی، شاندار دورے اور میزبانی پر پاکستانی عوام کا شکریہ۔
I concluded my visit to Pakistan after enjoying the rich history and vibrant culture of Lahore - from the Lahore Fort, a @UNESCO World Heritage Site, to the majestic Badshahi mosque.
— António Guterres (@antonioguterres) February 19, 2020
Thank you to the people of Pakistan for a wonderful visit! pic.twitter.com/XSPDhKb77U
یو این جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس دورہ پاکستان مکمل کر کے وطن واپس چلے گئے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو رخصت کیا۔ انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو میرا پیغام ہے کہ سوچ کو وسعت دیں۔