شارجہ:پاکستان سپر لیگ کا میدان کل سے شارجہ میں دوبارہ لگے گا ،ٹورنامنٹ میں ابھی تک ناقابل شکست کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا مقابلہ ، ملتا ن سلطانز سے ہوگا۔
تفصلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ فور میں میچز کا سلسلہ کل سے دوبارہ شروع ہوگا ، میچز کا نیا سلسلہ شارجہ میں شروع ہوگا۔
فی الحال دونوں ٹیمیں نیٹ پریکٹس میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مصروف ہیں ، سپر لیگ کے سُپر میچز دبئی سے شارجہ منتقل کر دیئے گئے ہیں ، کل سے ایک بارپھر چوکوں چھکوں کی برسات ہوگی۔
پشاور زلمی اور دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کی ، لیگ کی سرفہرست ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ملتان سلطان سے کل ہوگا۔
شارجہ میں میچ پاکستانی وقت میں مطابق رات نو بجے شروع ہوگا ، ٹورنامنٹ میں سرفراز الیون دونوں میچز جیت چکی ہے جبکہ شعیب کی سلطان ایک کامیابی اور ایک ناکامی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔