خلا میں سموکنگ گن کی منظر کشی کرتی نیلی روشنی نے سب کو چونکا دیا

08:52 PM, 19 Feb, 2019

نیویارک : ناسا نے خلا میں ایک عجیب نیلی روشنی نما چیز کا سراغ لگایا ہے ، تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد عوام میں نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ناسا نے خلا میں نیلی روشنی نما تصویر کا سراغ لگایا ہے جس کے بارے میں تحقیق جاری ہے ۔

ناسا کی جانب سے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد عوام میں نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے کسی نے بھوت اور کسی نے ایلین قرار دے دیا ہے۔

تصویر کو ہوبل ٹیلی سکوپ سے حاصل کیا گیا ہے اوراندازے کے مطابق یہ روشنی زمین سے ایک ہزار نوری فاصلے پر موجود ہے جس پر تحقیق شروع کر دی گئی ہے۔

تصویر کو ایچ ایچ 7-11 کا نام دیا گیا ہے ، ناسا کے مطابق تصویر ایک سموکنگ گن کی طرح معلوم ہو رہی ہے جس کا مزید جائزہ ٹیلی سکوپ کے ذریعے لیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں