پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرزکی ٹیم میں محمد حفیظ کی جگہ سلمان بٹ شامل

07:22 PM, 19 Feb, 2019

لاہور : پی ایس ایل فور کے دوران لاہور قلندر زکی ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کے ان فٹ ہونے پر سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ کے زخمی ہونے پر ٹیم انتظامیہ نے پی سی بی سے درخواست کی تھی کی ان کی جگہ ٹیم میں ںیا کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دی جائے جس کو کرکٹ بورڈ نے منظور کر لیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت کے بعد لاہور قلندر زکے کپتان محمد حفیظ کی جگہ سابق کپتان سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لندن میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران میچ فکسنگ سکینڈل کے دوران سلمان بٹ پر پانچ برس کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد وہ کرکٹ میں بہت عرصے بعد واپس آئے ہیں۔

پی ایس ایل فور نے سلمان بٹ کو ایک بڑا موقع دیا ہے کہ وہ اپنی کارکردگی سے دیگر لیگز اور ایونٹس میں اپنی شرکت کو یقینی بنا سکیں۔

 عالمی پابندی ختم ہونے کے بعد سلمان بٹ مقامی سطح پر کرکٹ کھیل رہے تھے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں انھوں نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزیدخبریں