نئی دہلی :بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں واقع شاپنگ مال میں قائم گارمنٹس سٹور کی جانب سے لوٹ سیل میں 10روپے کی ساڑی فروخت کرنے کے رعایتی کے اعلان کے بعد خواتین اور لڑکیوں میں بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجہ میں متعدد خواتین زخمی ہو گئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس شاپنگ مال پہنچ کئی اور حالات کو کنٹرول کرلیا۔ایک خاتون نے کہا کہ بھگدڑ کے دوران اس کے گلے سے6 ہزار روپے مالیت کی سونے کی چین اور کریڈٹ کارڈ چوری ہوگیا۔
پولیس کے مطابق سیل کے پہلے روز 400 سے زیادہ خواتین سٹور پہنچ گئیں جس کے باعث وقوعہ رونما ہوا۔ پولیس نے گارمنٹ سینٹر کے مالک کو گرفتار کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔