میں فی الحال رنبیر کے بجائے اپنے کام سے شادی کرچکی ہوں، عالیہ بھٹ

10:37 AM, 19 Feb, 2019

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق بار بار سوالات پوچھے جانے پر پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے شادی سے متعلق سوالات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ لوگ ہر وقت کیوں میری شادی کو موضوع بنائے رکھتے ہیں؟ لوگ کچھ بھی کرلیں میرے نزدیک اس سوال کا ہمیشہ ایک ہی جواب رہے گا۔

عالیہ نے یہ بھی کہا کہ میں ابھی فوری شادی نہیں کر رہی میرے اور رنبیر کے درمیان جو رشتہ ہے اس سے میں خوش ہوں لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں شادی کے بندھن میں بند جاؤں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی شادی سے متعلق سوچنے کے حوالے سے جوان ہوں اور اگر مجھے محسوس ہوا کہ اب رنبیر کے ساتھ مضبوط رشتے کی ضرورت ہے تو ہم ضرورت بتائیں گے لیکن فی الحال میں اپنے کام سے شادی کرچکی ہوں۔

واضح رہے کہ ان دنوں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ معروف ہدایت کار ایان مکھرجی کی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ فلم رواں سال 25 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں