ممبئی :اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے فلم ”ٹھگز آف ہندوستان“ کےلئے اپنی بھنوﺅں کو منڈوا لیا۔
فلم ”دنگل“ کی اداکارہ فاطمہ ثناءشیخ نے انسٹاگرام پر اداکار عامر خان اور کترینہ کیف کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی بھنویں صاف ہیں۔
فلم کی کہانی 1983ءمیں فلپ میڈو ٹیلر کے ناول ”کنفیشن آف اے ٹھگ“ پر مبنی ہے۔ فلم کی عکسبندی ممبئی، مراکش اور تھائی لینڈ میں کی جا رہی ہے جبکہ فلم میں اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف اور ششانک اروڑا بھی شامل ہیں۔
فلم رواں سال 8 نومبر کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔