کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق پیشگوئیاں کرنے کیلئے جنومی بھی میدان میں آگئے ۔
رپورٹس کے مطابق نجومیوں نے کہا ہے کہ تیسری شادی عمران خان کے لیے بہت مبارک ثابت ہوگی جب کہ کچھ نجومیوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کو شادی ستمبر کے بعد کرنی چاہئے تھی۔ماہر علم نجوم ساعت خان نے ستاروں کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ستارے 200 فیصد متفق ہیں کہ اکتوبر 2017 سے عمران خان کی تیسری شادی کا وقت شروع ہوچکا تھا اور یہی بات میں بار بار کہہ رہی تھی کہ کسی بھی وقت آپ اچھی خبر سنیں گے۔ انہوں نے عمران خان کی تیسری بیوی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ”تیسری بھابھی“ راس بھی آئیں گی۔
جب کہ نجومی عبداللہ شوکت المعروف ماموں نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے کہا ستاروں کی کیفیت کے مطابق 2018 کا یہ وقت بالکل بھی عمران خان کے حق میں نہیں ہے اور اگر عمران خان کو شادی کرنی ہی تھی تو کم از کم ستمبر تک کا انتظار کرلیتے اور ستمبر کے بعد شادی کے بندھن میں بندھتے تو شاید بہتری آجاتی۔