محمد عامر ، فخر زمان بیسٹ پرفارمنس آفس دی ائیر کے ایوارڈ اپنے نام کرلیے

07:47 PM, 19 Feb, 2018

لاہور:پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عامر اور بلے باز فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر ملک کا نام روشن کر دیا ، محمد عامر اور فخر زمان نے بیسٹ پرفارمنس آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر اور بلے باز فخر زمان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرک انفو بیسٹ پرفارمنس آف دی ائیر کے ایوارڈ اپنے نام کر لیے۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف پرفارمنس سے کیا گیا ہے جس میں فخر زمان نے شاندار سنچری سکور کی۔

محمد عامر نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے صرف 16 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، اس میں ویرات کوہلی کو دو مرتبہ آئوٹ کرنا بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں