اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ منصفوں کواپناطرزعمل دیکھناچاہیے عوامی نمائندوں کوڈاکواورچورکہنامناسب نہیں، ججز کے طرز عمل کو پارلیمنٹ میں زیربحث لایاجائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے ا جلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہر آئینی ادارے کو اپنی حدود میں رہ کرکام کرناہوگادیگرریاستی اداروں کی طرح پارلیمنٹ کااحترام بھی لازم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بیانیہ کوآگے لے کرچلیں گے تمام منتخب نمائند ے عو امی رابطہ مہم پرزوردیں، عوام کے سا منے سچ لائیں گے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ جمہوریت اپنے 10سال مکمل کرنے جا رہی ہے سپریم کورٹ کی طرح پارلیمنٹ کے فیصلوں کوبھی تسلیم کیاجائے۔