فیس بک کا نیا فیچر، مختلف مصروفیات کی فہرست بھی پوسٹ کرنا ممکن

05:37 PM, 19 Feb, 2018

کراچی: فیس بک نے اپنے صارفین کی روزمرہ زندگی کو  مزید واضح  کرنے کیلیے کئی اہم فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں دن میں کرنے کے تمام ضروری کام (ٹْو ڈْولسٹ)، کام کے سلسلے میں اہم جگہوں کے دورے اور نئے سال یا ہفتے کے عہد بھی شامل کیے جاسکتے ہیں۔

ان فیچرز کے ذریعے کسٹمائزڈ ایموجی اور بیک گراؤنڈ رنگ تبدیل کرکے انہیں نمایاں طور پر نیوز فیڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ فی الحال یہ  فیچر فیس بک ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کیلیے ہے۔ فیس بک اس عمل کے ذریعے صارفین کی جانب سے اپنا ذاتی ڈیٹا پوسٹ کرنے کی ترغیب دے رہا ہے تاکہ ان کے سماجی حلقوں تک مزید معلومات اور ذاتی تفصیلات پہنچ سکیں۔

یہ فیچر آن ہوچکا ہے اور اب فیس بک ایپ کے اسٹیٹس اپ ڈیٹ باکس کو ٹیپ کرنے کے بعد آپشنز میں نمودار ہوجاتا ہے۔ تاہم آپ 'ٹو ڈو لسٹ' صرف اینڈرائیڈ ورژن کے ذریعے ہی پوسٹ کرسکتے ہیں۔

اسٹیٹس اپ ڈیٹ باکس میں ’ڈِڈ یو نو‘  نامی ایک فیچر  کا دسمبر میں اضافہ کیا گیا تھا جس میں آپ سے کئی سوالات پوچھے گئے تھے۔

مزیدخبریں