ممبئی : اپنی پہلی فلم ”اورو اڈار لو“ کی ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کے ایک ویڈیو کلپ سے راتوں رات شہرت پانے والی پریا پرکاش نے بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں پریا پرکاش نے کہا کہ وہ فی الوقت اپنی توجہ اپنی تعلیم پر مرکوز کرنا چاہتی ہیں، انہیں کئی برانڈز سمیت بالی وڈ کی فلموں میں بھی کام کرنے کی آفرز ہو رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ بالی و وڈ سے تعلق رکھنے والے کئی فلم سازوں اور ڈائریکٹرز نے پریا پرکاش کو فلموں میں کام کرنے کی آفر کی تو پریا نے ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 2 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔