"شادی مبارک ہو،آپ اور بھابھی کے لیے نیک تمنائیں":آفریدی کا عمران خان کے نام پیغام

02:51 PM, 19 Feb, 2018

لاہور:شاہد آفریدی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے ہیں اور اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے کپتان عمران خان کو شادی کی ہیٹرک کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

شاہد آفریدی نے عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی تیسری شادی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انھوں نے کپتان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا کو بھابھی کے نام سے مخاطب کیا۔

ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ "آپ اور بھابھی کے لیے نیک تمنائیں ،اللہ آپ دونوں کو خوشیاں دے "۔

مزیدخبریں