ٹائیگر شروف کی توانائی کی سطح کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے، دیشا پٹانی

ٹائیگر شروف کی توانائی کی سطح کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے، دیشا پٹانی

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے کہا ہے کہ اداکار ٹائیگر شروف کی توانائی کی سطح کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے فلم ”باغی 2“ میں ٹائیگر شروف کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فلم کے ٹریلر کا بے صبری سے انتظار ہے جو 21 فروری کو ریلیزکیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کے لئے اور ٹائیگر شروف کے انرجی لیول کے ساتھ موافق ہونے کے لئے بہت محنت کی ہے کیونکہ ٹائیگر شروف بہت زیادہ محنتی ہیں اور ان کے انرجی لیول کے ساتھ مقابلہ کرنا بہت مشکل ہے۔

خیال رہے کہ ٹائیگرو شروف اور دیشا پٹانی رواں سال جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے جبکہ دونوں کی فلم رواں سال 30 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔