عمران خان کی جانب سے نکاح میں حق مہر کی رقم 4 سے 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی

12:13 PM, 19 Feb, 2018

لاہور:سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تیسری شادی، تصاویر اور تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا سمیت غیر ملکی میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے اور ہر کوئی کپتان کو مبارکباد اور نیک خواہشات دینے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔

عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے گزشتہ روز سادگی کے ساتھ شادی کی اور ان کا نکاح پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن مفتی سعید نے پڑھایا جبکہ ذرائع کے مطابق سربراہ پی ٹی آئی کی جانب سے نکاح میں حق مہر کی رقم 4 لاکھ سے زائد اور پانچ لاکھ روپے سے کم مقرر کی گئی۔

نکاح فارم پر دولہا ،دلہن سمیت مفتی سعید،عون چوہدری،فراز چوہدری،میاں زاہد اسلام اور دو دیگر افراد نے دستخط کئے جبکہ عمران خان کی تیسری شادی سے ان کی فیملی مکمل طور پر لاتعلق رہی۔

مزیدخبریں