معمر شخص کے بار بار وضو کرنے کی ویڈیو وائرل

معمر شخص کے بار بار وضو کرنے کی ویڈیو وائرل

ریاض:  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  پر معمر شخص کی ہسپتال کے بستر پرباربا ر وضو کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے ۔ویڈیو دیکھنے والوں کے مطابق لگتا ہے  معمر شخص  کو بھولنے کی بیماری لاحق ہے ۔

ویڈیو میں معمر شخص جو کہ استپال میں زیر علاج ہے کو تصور میں بار بار وضو کر تے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ معمر شخص اپنے خیال میں سامنے رکھے ہوئے لوٹے سے پانی لے کر وضو کر رہا ہے ۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ اس معمر شخص سے متاثر ہو رہے ہیں ۔ 

ویڈیو دیکھنے والوں نے معمر شخص کے لیے دعائیں کی ہیں اور ان کا کہناہے کہ ایسی بیماری کی حالت میں بھی نماز نہ بھولنا اس شخص پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں