’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
کراچی : سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین عبدالغفوری حیدری نے عمران خان کی شادی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان شادیاں کریں لیکن طلاق دے کر خواتین کو بے عزت نہ کریں۔
ذرائع کے مطابق جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین کی شادی کے چرچے زبان زدعام ہیں اور لوگوں کی جانب سے ان کے اس فیصلے کو سراہابھی جارہا ہے تو دوسری جانب عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ لگتا نہیں کہ عمران خان کبھی وزیراعظم کی شیروانی پہنیں گے،ان سے بیویاں تو سنبھالی نہیں جاتیں ملک کیا سنبھالیں گے؟۔خیال رہے کہ سربراہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز بشریٰ وٹو کے ساتھ تیسری شادی کی ۔