قصور: صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے گاؤں لدھیکی میں سسرالیوں نے معمولی جھگڑے پر مبینہ طور پر بہو کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کا جسم 80 فیصد تک جھلس چکا ہے۔
سسرالیوں کے ہاتھوں مبینہ طور پر جھلس جانے والی 27 سالہ خاتون تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔ ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون کا کچھ روز سے سسرالیوں سے جھگڑا چل رہا تھا جنہوں نے اسے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی اور چیخ و پکار سن کر محلے داروں نے انہیں اطلاع دی۔
خاتون کے ورثاء نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں