پیمرا کو نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکنے کیلئے متفرق درخواست کی سماعت آج ہوگی

10:37 AM, 19 Feb, 2018

لاہور:ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف دائر متفرق درخواست پرسماعت آج ہوگی۔ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد کریم ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی متفرق درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے روکے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز ہر جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔

استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔خیال رہے کہ شہری آمنہ ملک نے نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر کے خلاف 23 متفرق درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں