وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عام افراد کی طرح ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تصاویر وائرل

10:07 AM, 19 Feb, 2018

وزیر اعظم شاہد  خاقان عباسی کی عام افراد کی طرح ڈرائیونگ   لائسنس بنوانے کی تصاویر وائرل

اسلام آباد: دنیا بھر میں ایسے سربراہ مملکت ایسے ہیں جن کی سادگی کی مثالیں روز ملتی ہیں تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سادہ کپڑوں میں دنیا کے انتہائی اہم پلیٹ فارم پر تقریر کے بعد ان کی سادگی کو سراہا جا رہاہے ۔مگر اب ان کی سادگی کی ایک اور مثال دیکھنے کو ملی ہے جس میں وہ انتہائی سادہ کپڑوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے طریقہ کار پر عمل کرتے دکھائی دے رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں وہ انتہائی سادگی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے متعین طریقہ کار کے تحت ایک عام ڈرائیونگ سنٹر سے اپنے لائسنس کی تجدید کرواتے دکھایا گیاہے ۔

تصاویر کے منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیر اعظم کی سادگی کو سراہا ہے ۔ ایک صارف کا کہناتھا کہ "واقعی سادہ انسان ہیں ،اگر وہ چاہتے تو ان کو وزیراعظم کی حیثیت سے یہ حق حاصل ہے کہ ان کا لائسنس بنانے کے لیے ساری مشینری وزیراعظم کے دفتر میں پہنچا دی جاتی ہے لیکن انہوں نے سادہ ہونے کا ثبوت دیا "۔

مزیدخبریں