پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہنی مون برطانیہ میں منائیں گے

08:29 AM, 19 Feb, 2018

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہنی مون برطانیہ میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھنے والا نوبیاہتا جوڑا جلد لندن جائے گا جس کے بعدعمران خان ایک ہفتہ اپنی نئی دلہن کے ہمراہ لندن اور سکاٹ لینڈ میں گزاریں گے جبکہ نوبیاہتا جوڑا عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی جائیگا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ لندن میںعمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری نے انتظامات کئے ہیں اور ان کے قریبی دوست دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی لندن میں کریں گے۔

ہنی مون کے دوران عمران خان اپنی نئی شادی کے حوالے سے صاحبزادوں کو بھی اعتماد میں لیں گے۔یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے نکاح کیا تھا جس کی پی ٹی آئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر تصدیق کی تھی۔

مزیدخبریں