لاہور: رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو تیسری شادی کی مباکباد دے دی۔
نیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان کو ان کی تیسری شادی پر مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تیسری شادی ان کا ذاتی معاملہ ہے اس پر کچھ نہیں کہنا چاہتی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی کر لی، جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا چا چکا ہے۔ عمران خان کے نکاح کی تقریب آج منعقد کی گئی اور ولیمہ بھی جلد منعقد ہوگا۔ پی ٹی آئی کی جانب