ممبئی: اپنی گلوکاری کی بدولت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنیوالی بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکرکو2017ءکے لیجنڈری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 81 سالہ لتا منگیشکرکو فلم نگری میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایشیا پیسفک برانڈ فاونڈیشن کی جانب سے لیجنڈری ایوارڈ دیا گیا ہے۔
گلوکارہ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ پر ایوارڈ کے ساتھ تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گلوگاری کے شعبے میں جو مقام حاصل کیا ہے کہ وہ ان کے مداحوں کی مرہون منت ہے۔