لاہور: روزانہ 100 سے 150بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن چند لوگ زیادہ بال گرنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کیونکہ گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یوں تو کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان سے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم آج ہم ایسا قدرتی طریقہ آپ کے سامنے پیش کریں گے جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکے گا بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔
ماہرین نے پیاز کو بالوں کی نشونما کے لئے انتہائی مفید قرار دے دیا۔ آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگا سکتے ہیں یا پھر اسے دیگر جڑی بوٹیوں میں ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پیاز میں سلفر وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کھوپڑی پر لگانے سے دوران خون کو بہتر بناتا ہے اور اس سے ”کولجین ٹشوز“کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو بالوں کی نشوونما میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔آپ جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد استعمال کریں۔ اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتے ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگارہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔
پیاز کے ذریعے گرتے بالوں کو روکنے اور گنج پن ختم کرنیکا انتہائی آسان طریقہ
لاہور: روزانہ 100 سے 150بال گرنا معمول کی بات ہے لیکن چند لوگ زیادہ بال گرنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا رہتے ہیں کیونکہ گنجا پن شکل میں ناخوشگوار تبدیلی پیدا کر دیتا ہے جس سے متاثرہ شخص کے اعتماد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ یوں تو کئی طریقے ہیں جو بالوں کو گرنے سے تو وقتی طور پر روک دیتے ہیں لیکن ان سے بالوں پر مضر اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔ تاہم آج ہم ایسا قدرتی طریقہ آپ کے سامنے پیش کریں گے جو نہ صرف آپ کے بالوں کو گرنے سے روکے گا بلکہ گرے ہوئے بال واپس لانے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔
07:26 PM, 19 Feb, 2017