سابق بھارتی کرکٹر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی شادی کے سوشل میڈیا پر چرچے

نئی دہلی : کرکٹر ٹیم کے سابق فاسٹ باولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا کی شادی کی اطلاعات نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا ۔ میڈیا رپورٹ کےمطابق سابق فاسٹ باولر ظہیر خان اور بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کے درمیان سالوں پر محیط دوستی مزید مضبوط ہو گئی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ دونوں بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ کی شادی میں ایک ساتھ نظر آئے۔

06:55 PM, 19 Feb, 2017

دونوں کو ایک ساتھ خوش دیکھ کر ظہیر خان کے دوستوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے پیغامات میں جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے جسے دیکھ کر باآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں نے ایک دوسری سے شادی کے بارے میں اپنے دوستوں کو آگاہ کر رکھا ہے۔

مزیدخبریں