ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

04:13 PM, 19 Feb, 2017

کولمبو: آئی سی سی ویمن ورلڈ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف اچھی بیٹنگ نہ کر سکی۔ شروع ہی سے ٹیم مشکلات میں گھری رہی۔

عائشہ ظفر نے 19 رنز بنائے، بسما معروف 13 رنز بنا سکی۔ باقی نو کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئیں اور ٹیم 67 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میں اضافی رنز کی تعداد 24 تھی۔ ایکتا بشٹ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں بھارت نے 68 رنز کا ہدف باآسانی تین وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شکست کے باوجود پاکستان کی میگاایونٹ تک رسائی یقینی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں