کیگالی: تفصیلات کے مطابق روانڈا کی کرکٹر کیتھی اواما ہورو نے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران 2 چار نہیں بلکہ پورے 26 گھنٹے بیٹنگ کر کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔
وہ گزشتہ 1 سال کے دوران کرکٹ ریکارڈ بنانے والی دوسری روانڈین ہیں جو اتنی دیر تک بیٹنگ کرنے والی دنیا کی واحد خاتون بنیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ مئی میں قومی مینز ٹیم کے کپتان ایرک ڈوسنگیز مانا نے نیٹس میں 51 گھنٹے تک بیٹنگ کر کے اسی سٹیڈیم کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں