شام: دمشق کے قریب جنازے کے اجتماع پر حملہ، 16 شہری ہلاک

02:55 PM, 19 Feb, 2017

دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب جنازے کے اجتماع پر حملے میں دو خواتین سمیت سولہ شہری ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے قریب باغیوں کے زیر قبضہ القابون قصبے پر راکٹ فائر کیے۔

راکٹ حملوں میں ایک جنازے کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ جس میں دو خواتین سمیت سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف سرکاری فوج نے حمص کے قریب گیس فیلڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں