دبئی میں اب دنیاکی پہلی 360 ڈگری پر گھومنے والی عمارت تعمیر ہوگی

11:15 AM, 19 Feb, 2017

متحدہ عرب امارات : دبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارتوں اوردنیا کے سب سے بڑے تھیم پارک کے بعد ایک اور شاہکارکی تعمیر کی جارہی ہے۔

اب دبئی میں دنیا کی پہلی ایسی عمارت تعمیر ہوگی جو 360ڈگری پر گھوم کر دیکھنے والوں کو چکرانے پر مجبور کردے گی۔

دی ڈائنامک نامی اس80منزلہ عمارت کا ماڈل اسرائیلی اطالوی ڈیزائنر ڈیوڈ فشر نے 2008میں پیش کیا تھا ۔

اس رہائشی عمارت میں بننے والے ایک اپارٹمنٹ پر30ملین امریکی ڈالر لاگت آئے گی جبکہ یہ منصوبہ 2020تک مکمل کیا جائے گا۔

مزیدخبریں