پشاور: موٹروے پر کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین، ملزمان گرفتار

10:27 AM, 19 Feb, 2017

پشاور: پشاور موٹروے ٹول پلازہ پر مشکوک گاڑی نے ہلچل مچا دی۔ موٹروے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی اور تیز کر دی۔ بھاگنے کی کوشش کے دوران پولیس اہلکاروں نے گاڑی پر فائرنگ بھی کی تاہم ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔ موٹروے پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا۔مراٹھی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے نکل کر ایک ملزم نے پولیس اہلکاروں پر پستول تان لی۔

اس دوران گاڑی میں سوار دوسرا شخص خاتون سمیت صوابی کی طرف فرار ہو گئے۔ جنہیں مردان میں طورو کے مقام پر پکڑ لیا گیا۔ پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم مجاہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے دوست خان محمد اور لڑکی کے ہمراہ پشاور جا رہے تھے۔ ڈرائیور نے گرفتاری کی ڈر سے گاڑی بھگائی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں