حیدر آباد میں خواجہ سراؤں کا واحد بینک بھی لٹ گیا

10:04 AM, 19 Feb, 2017

نئی دلی:خواجہ سراء پہلے ہی معاشرے کی بدسلوکی کے باعث دکھوں کے ستائے ہوئے ہیں، اس پر طرہ یہ کہ ڈاکوؤں نے ان کا اکلوتا بینک بھی لوٹ لیا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق ڈاکو حیدر آباد میں واقع خواجہ سراؤں کیلئے قائم 400 سال پرانے بنک میں گھسے اور 40 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔

واضح رہے کہ ہیجڑا ویلفیئر ایسوسی ایشن کے دفتر میں قائم یہ بینک حیدرآباد میں جمعرات بازار کی ایک تین منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر واقع ہے۔ ڈاکو مرکزی دروازے پر لگے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور تین کمروں میں الماریاں توڑ کر 20 لاکھ روپے اور 80 تولہ سونا لے گئے۔علاوہ ازیں خواجہ سراؤں نے بلڈنگ کی بالائی منزل پر کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والے ایک شخص پر شک ظاہر کیا ہے۔

مزیدخبریں