لیہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، جماعت الاحرار کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3 فرار

09:10 AM, 19 Feb, 2017

ملتان: سی ٹی ڈی ملتان نے لیہ کے علاقے چوبارہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس پر دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کر دی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گرد ملتان میں مزار کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے اور اپنے امیر عمر خالد خراسانی کے احکامات کے منتظر تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے چار دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

واضح رہے گزشتہ ایک ہفتے میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے جبکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن بھی جاری ہیں جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں