کیپ ٹاؤن:پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو دعوت دی۔
پاکستان کی ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے بابر اعظم نے 73 رنز بنائے جبکہ کپتان محمد رضوان نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ سلمان علی آغا نے 33 رنز بنائے۔
اختتامی اوورز میں کامران غلام نے 5 چھکوں کی مدد سے 32 گیندوں پر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عرفان خان نے 15، شاہین آفریدی نے 16 اور حارث رؤف نے 6 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مفاکا نے 4 جبکہ مارکو یانسن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کی ٹیم میں اس میچ کے لیے 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ پاکستان نے اپنے جیتنے والے کمبینیشن کو برقرار رکھا ہے اور کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔