عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں  بھی سونا سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں  بھی سونا سستا

کراچی:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہو گیا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 ڈالر کمی آئی ہے اور قیمت 2621 ڈالر ہو گئی ہے۔ اس کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دکھائی دیے جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2100 روپے کم ہو کر 273300 روپے ہوگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 2229 روپے کی کمی سے 234311 روپے ہوگئی۔

چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ چاندی 50 روپے بڑھ کر 3350 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے بڑھ کر 2872.08 روپے ہو گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں