غزہ میں جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے:شہباز شریف

غزہ میں جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے:شہباز شریف

قاہرہ: وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے غزہ میں جاری جنگ فوری طور پر بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

قاہرہ میں ڈی ایٹ ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی عالمی امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو معاشی ترقی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیتوں اور نئے خیالات کی بدولت خطے میں ترقی کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور حکومت یوتھ پروگرام کے ذریعے معیاری تعلیم اور روزگار کے مواقع دینے میں مصروف عمل ہے۔

مصنف کے بارے میں