کیلیفورنیا:آئی فون کے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ اپنے موبائل کی سیٹنگز چیک کریں اور فوراً فون کو اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہے۔
ماہرین نے بتایا کہ اگر صارف نے حال ہی میں آئی او ایس 18 اپ ڈیٹ کیا ہے تو انہیں "پاسورڈز" نامی ایک ایپ اپنے ہوم اسکرین پر نظر آ سکتی ہے، جو خودبخود ڈاؤن لوڈ ہو جاتی ہے۔ یہ ایپ صارف کے تمام پاسورڈز تک رسائی حاصل کر سکتی ہے، جس سے ان کے قیمتی ڈیٹا کے چوری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
سیکیورٹی ریسرچر ٹامی میسک نے اس ایپ کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ "اَن اِنکرپٹڈ" ایچ ٹی ٹی پی پروٹوکول کا استعمال کرتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اگر صارف اس ایپ کے ذریعے کسی ویب پیج پر لاگ ان ہوتا ہے تو ان کا ڈیٹا چوری ہو سکتا ہے۔
ماہرین نے اس مسئلے کا حل فراہم کیا ہے اور کہا ہے کہ آئی فون صارفین کو روزانہ اپنے فون کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے تاکہ ان کا ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔