لندن:پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے داخلہ لے لیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ بچپن سے اپنے اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اس اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
عائزہ خان کا کہنا ہے کہ یہ ان کا دیرینہ خواب تھا اور آج وہ اپنے والدین کی مدد سے اس خواب کو پورا کرنے میں کامیاب ہو رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے لیے یہ ایک نیا آغاز ہے، اور وہ اس موقع پر بہت پرجوش ہیں۔
عائزہ خان کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر مداحوں نے ان کی اس کوشش کی تعریف کی اور انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں دیں۔
یاد رہے کہ عائزہ خان نے 17 سال کی عمر میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک پاکستانی ڈراموں کی صف اول کی اداکارہ بن چکی ہیں۔ وہ اداکار دانش تیمور کی اہلیہ اور دو بچوں کی والدہ بھی ہیں