ہم کسی سے مذاکرات کے لیے نہیں جائیں گے:عمر ایوب کی حکومت پر شدید تنقید

ہم کسی سے مذاکرات کے لیے نہیں جائیں گے:عمر ایوب کی حکومت پر شدید تنقید


پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی، عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں، اور اگر کسی کو مذاکرات کرنے ہیں تو وہ خود کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے، اور ہمیں کسی کے پاس نہیں جانا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو خود ہی مذاکرات کی ضرورت ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف جاری مقدمات اور ان کی جیلوں میں غیر ضروری حراست پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کا وقت اتنی دیر تک جاری رہنا اور کارکنوں کا غیر ضروری حراست میں رہنا تشویشناک ہے۔

مصنف کے بارے میں