چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے میچوں کے لیے نیوٹرل وینیو پر معاہدہ

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کا پاکستان اور بھارت کے میچوں کے لیے نیوٹرل وینیو پر معاہدہ

دبئی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، پاکستان، بھارت اور آئی سی سی کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ٹیمیں 2027 تک آئی سی سی ایونٹس میں نیوٹرل وینیو پر ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔

آئی سی سی نے 2025 چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے جاری تعطل کا حل نکال لیا ہے۔ معاہدے کے مطابق بھارت میں ہونے والے ایونٹس میں پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گے اور پاکستان میں ہونے والے ایونٹس میں بھارت کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

یہ معاہدہ آئی سی سی بورڈ کے ووٹ کے بعد نافذ ہوگا، جس کے تحت 2024-2027 کے ایونٹ سائیکل میں پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں ہونے والے ایونٹس میں نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلیں گے۔ اس معاہدے کے تحت چیمپئنز ٹرافی 2025، خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ 2025 اور مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں نیوٹرل وینیو پر میچز کا انعقاد ہوگا۔

یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے شائقین نیوٹرل وینیو پر اپنی ٹیموں کو کھیلتے دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی نے اس کے ساتھ ہی ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس میں پاکستان، بھارت اور کسی اور ایشیائی فل ممبر یا ایسوسی ایٹ ممبر ٹیم شامل ہو سکتی ہے۔ یہ سیریز بھی نیوٹرل وینیو پر ہو گی اور پاکستان کو 2025 چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے میچز کی میزبانی نہ ملنے کے بعد اس تجویز کو پیش کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں