راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی کو اڈیالہ جیل میں طلب کیا ہے اور ملاقات کے لیے جیل انتظامیہ کو گزشتہ روز تحریری درخواست دی تھی۔
مذاکراتی کمیٹی میں عمر ایوب، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حامد خان، سلمان اکرم راجہ، علامہ راجہ ناصر عباس اور حامد خان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جیل انتظامیہ نے ابھی تک درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔