کراچی: موسم سرما میں قدرتی گیس کی کمی کا سامنا کرنے والے شہریوں کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے اپنے تیل و گیس کے ذخائر سے پیداوار کا عمل شروع کر دیا ہے۔
او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایک خط ارسال کرتے ہوئے بتایا کہ قدرتی گیس، ایل پی جی اور خام تیل کے ذخائر کی پیداوار کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد میں واقع کُنر ویل تھری سے یومیہ 3.5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی ہے، اور کنوئیں سے گیس کی پیداوار 1200 فلوئنگ پریشر پر شروع ہو چکی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، کُنر مائننگ سے ایل پی جی کے 3.8 میٹرک ٹن ذخائر کی پیداوار بھی شروع کر دی گئی ہے، اور ان ذخائر کو سوئی سدرن گیس کمپنی کے سسٹم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ مائننگ سے یومیہ 30 بیرل ہلکے تیل کے ذخائر بھی حاصل ہوئے ہیں۔ او جی ڈی سی ایل کو ان ذخائر کا سو فیصد آپریشنل کنٹرول حاصل ہے۔
یہ اقدام موسم سرما میں گیس کی فراہمی کو مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔